ایس ایچ او کے نامناسب رویہ پر کوٹ رادھاکشن بار کی ہڑتال جاری

بھوئے آصل ( نامہ نگار) مقامی ایس ایچ او کے نامناسب رویہ پر تحصیل بارکوٹ رادھاکشن کی ہڑتال جاری ہے، تفصیلات کے مطابق صدر تحصیل بارایسوسی ایشن چوہدری شہباز ورک کے حکم پر تمام وکلاء برادری نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ رادھاکشن کے نامناسب رویہ پر احتجاجاً ہڑتال کررکھی ہے۔ صدر تحصیل بارچوہدری شہباز ورک سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے عید سے چار روز قبل ہڑتال کی کال دی تھی لیکن جج صاحبان کے کہنے پر ہڑتال ختم کردی گئی جبکہ دوبارہ ہڑتال جاری ہے ۔ جب ایس ایچ او سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...