اسلام آباد( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے ممتاز ادیب ڈاکٹر آصف فرخی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اکرم ساہی نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر آصف فرخی کی وفات کو اردو علم و ادب کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اور انہوں نے کہا کہ ان کی ملک کیلئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائیگا۔