لاہور(خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اورحمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورائیہ نے کہا ہے کہ نااہل اور سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران نیازی اپنی نالائقیوں ، اور چوری کوچھپانے کے لئے25ماہ سے نیب کی چھتری کے نیچے پناہ لے ہوئے ہیں۔گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی مخالفین خاص طور پر ن لیگ کی قیادت کو گرفتار کرکے بد ترین انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے، وہ دن دور نہیں جب کرائے کے یہ حکمران اور ترجمان بھاگنے کے لئے راستہ تلاش کریں گے لیکن بھاگ نہیں سکیں گے، ،کھلنڈروں کی حکومت صرف سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال سکتی ہے،عوام کے دلوں سے ان کی محبت نہیں نکال سکتی، نالائق، نااہل اور چور حکومت کی کورونا کے خلاف کوئی حکمتِ عملی نہیں ، اِس لیے شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے حکومتی نالائقی کی وجہ سے ڈاکٹرز اور عوام کورونا سے مر رہے ہیں جبکہ عمران صاحب صرف شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا پلان بنا رہے ہیں۔
حکمرانوں نے نیب کی چھتری تلے پناہ لے رکھی ہے:عمران نذیر
Jun 04, 2020