وزیرآباد(نامہ نگار) علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں پراسرار آتشزدگی سے تین بوگیاں خاکستر ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق9 اپ علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کی سیالکوٹ سے وزیرآباد آرہی تھی کہ موضع جلال پورہ ریلوے کراسنگ سے گزرتے ہوئے ایک بوگی میں سے کالا دھواں نکلتا دکھائی دیا جب ٹرین وزیرآباد جنکشن داتا شاہ نور ولی سرکار کے دربار کے قریب پہنچی تو آگ بے قابو ہو چکی تھی۔ متاثرہ بوگیوں کو الگ کر دیا گیا۔ تمام اپ گاڑیوں کو سٹیشن سے باہر اوٹر سگنلز پر روک دیا گیا جبکہ ڈاؤن گاڑیوں کو ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا۔ فائر بریگیڈ اور دیگر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھائی۔ واضح رہے کہ 9 اپ علامہ اقبال واشنگ کیلئے وزیرآباد ریلوے سٹیشن آتی ہے اور سیالکوٹ سے اگوکی، سمبڑیال اور بیگوالہ سے مسافر وزیرآباد بھی لاتی ہیں۔ کرونا کے بعد جاری آپریشن میں تمام سٹاپ ختم کر دیئے گئے تھے اور گاڑی چونکہ 5 گھنٹے تاخیر کا بھی شکار تھی اس وجہ سے مسافروں کی تعداد کافی کم تھی۔
وزیر آباد: علامہ اقبال ایکسپریس میں آتشزدگی‘ 3 بوگیاں جل گئیں
Jun 04, 2020