لاہور(کامرس رپورٹر )محکمہ پلانگ اینڈڈویلپنمٹ بورڈ نے پنجاب حکومت کو آئندہ مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے غیر ملکی ڈونرایجنسیوں سے1 کھرب 36 ارب کا قرض لینے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق قرض کے حصول کے لئے غیر ملکی ڈونرایجنسیوں سے رابطے تیز کر دئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دس سال میں ڈویلپمینٹ کے شعبہ میں سب سے زیادہ قرض اورمالی امداد لی جائے گی جس کو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک کی معیشت کونقصان ہونے کے باعث مالی خسارہ بڑھ چکا ہے، پنجاب حکومت کو بھی شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ نئے مالی سال میں حکومت کی نظرغیر ملکی ڈونر ایجنسیز کی طرف مرکوز ہیں۔ پنجاب میں نئے مالی سال کے دوران مجموعی قرض میں سے پراجیکٹ کی بنیاد پر 96 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا جبکہ پنجاب میں جاری مختلف ترقیاتی پروگراموں کے لئے 41 ارب روپے کا قرض لینے کی تجویز ہے۔