لاہور (آئی این پی ) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانی فیسوں میں 40 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ترجمان پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مطابق 40 فیصد کمی کے ساتھ داخلہ فیسیں 15 جون تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ تمام ریگولر طلبہ کو حکومتی پالیسی کے مطابق پروموٹ کیا جائے گا جب کہ پرائیوٹ طلبہ کا مناسب موقع پر امتحان لیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق فیسوں میں 40 فیصد کمی صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی ہدایت پر کی گئی ہے۔