حامد کرزئی صدر کی چین کی قومی سلامتی کے تحفظ کے اقدامات کی حمایت

کابل(شِنہوا) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے افغانستان کے لئے چینی سفیر وانگ یو کے ساتھ ملاقات میں چین کے قومی اتحاد اور سلامتی کے تحفظ کے لئے اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ملاقات کے دوران کرزئی نے کہا کہ ہانگ کانگ کے امور چین کے اندرونی معاملات ہیں اور کسی دوسرے ملک کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ کرزئی کا کہنا تھا کہ چین کے "ایک ملک دو نظام" کے اصول نے موثر طور پر قومی اتحاد کو محفوظ بنایا ہے اور اس سے ہانگ کانگ کی خوشحالی کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مکمل طور پر چین کے قومی اتحاد اور سلامتی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہوں۔ کرزئی نے بعد ازاں ایک چین پالیسی کے لئے اپنے تعاون کا اظہار کیا اور ٹویٹر پر پوسٹ کیا کہ چین کے اپنے قومی سلامتی کے تحفظ کے حق کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ تمام ممالک کو بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرنی چاہیے اور کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے بنیادی اصول کا احترام کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن