چکن میں کرونا وائرس موجود ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں: پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن

لاہور(کامرس رپورٹر) حکومت برائلر گوشت کی سرکاری نرخنامے میں 260روپے فی کلو قیمت مقرر کر نے کے باوجود دکانداروں نے سپلائی میں کمی کو جواز بناتے ہوئے گزشتہ روز بھی زائد نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری رکھا، فارمی انڈوںکی قیمت بھی 107روپے فی درجن تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پرچون سطح پر سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی قیمت260روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت179روپے فی کلو مقرر کی گئی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سے جون میں 107روپے فی درجن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مختلف مقامات پر دکانداروںنے برائلر گوشت 300سے320روپے فی کلو تک فروخت کیا۔ پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن نے چکن میں کرونا وائرس(COVID-19) کی موجودگی کی خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نادرن ریجن کے وائس چیئر مین چوہدری محمد فرغام نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر نجی بلاگرز کے ذریعے چکن میں کرونا وائرس (COVID-19)کی موجودگی کی بے بنیاد خبریں نشر ہوتی نظر آرہی ہیں۔ ان تمام تر گردش کی جانے والی خبروں کی پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن سختی سے تردید کرتی ہے۔ 24مارچ2020کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بمعہ پروفیسر محمد اشرف نظامی صدر، پاکستان میڈیکل ایسوسی ا یشن، ڈاکٹر سومیہ اقتدار جرنل سیکریٹری، پاکستان سوسائٹی آف انٹرنٹ میڈیسن، پروفیسر زرفشا ڈین، انسٹیٹوٹ آف پبلک ہیلتھ، پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشاوائس چانسلر،  یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ڈاکٹر محمد ناصر جنرل سیکرٹری، پاکستا ن سوسائٹی آف فوڈسائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، پروفیسر مسعود صادق صدر، پاکستان پیڈاٹرک ایسوسی ایشن اور ڈاکٹر طارق محمود میاں صدر، پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بہت علمی غوروخوض کے بعد عوام الناس کو مسلسل کئی روز تک میڈیا آگاہ کرتے رہے کہ انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیئے تمام ڈاکٹر صاحبان نے سفارشات دی ہیں کہ ہر فرد، خاندان، سوسائٹی اور ریاست ایسے طریقے اپنائے جس خوراک میں اعلیٰ قسم کی پروٹین موجود ہو، مثلاً دودھ، مرغی،گوشت، مچھلی، انڈے اور اس طرح کی چیزیں جو متوازن غذاکو ترویج دیں اور ریاست کی سطح پر موجودہ بیماری کی اعلاج کے لئے مندرجہ بالا 8 میڈیکل اداراجات میں سے کسی ایکسے رابطہ کیا جائے۔ نیز منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکورٹی، گورنمنٹ آف پاکستان اور پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ گورنمنٹ آف پنجاب اس قسم کے گمراہ کن پروپیگینڈا جو غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش چکن کے گوشت کے استعمال کو متاثر کر رہا ہے اس کی حوصلہ شکنی کرتی ہیں۔ صارفین اس قسم کے بے بنیاد پراپیگنڈا پر دھیان نہ دیں اور چکن کا استعمال جاری رکھیں کیونکہ یہ کرونا وائرس(COVID-19) کے خلاف قوت مدافیت کو بڑھاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن