اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک نے سندھ کے صوبائی وزیرمرتضی بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرتضی بلوچ کی وفات کا سن کر دکھ و افسوس ہوا ہے۔مرحوم مرتضی بلوچ کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم مرتضی بلوچ کی مغفرت کرے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔