نواب شاہ (بیورورپورٹ)چیف جسٹس آف پاکستان بچوں کے تعلیمی معیار کو بچانے کے لئے سوموٹو لیں،آل پرائیویٹ اسکول ایسوسیشن شہید بینظیر آبادکامطالبہ ، چیئرمین پروفیسر اعجاز عالم کاکہناتھاکہ بچوں کے تعلیمی مستقبل کی خاطر احتیاطی تدابیر کے تحت اسکول کھولے جائیں، حکومت سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور عملہ کی طرح نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور اور عملہ کو تنخواہیں۔یوٹیلٹی بل سمیت اسکول بلڈنگ کرایہ ادا کرے،آل پرائیویٹ اسکول ایسوسیشن شہید بینظیر آبادکے چئیر مین پروفیسر اعجاز عالم کاکہناتھاکہ وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے آن لائن تعلیمی فارمولا ناقابل عمل ہے، غریب طلبہ و طالبات کے لئے مالی مشکلات کے سبب انٹر نیٹ۔ کمپیوٹر اور قیمتی موبائل کا استعمال ممکن نہیں،پروفیسر اعجاز عالم نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کورونا کی وجہ سے بند کردہ سندھ کے تعلیمی ادارے کھولے جائیں بشتر تعلیمی ادارے کرایہ پر حاصل کردہ بلڈنگوں میں چل رہے ہیں احتیاطی تدابیر کے تحت شاپنگ مال،بازار،سبزی فروٹ منڈیاں،ٹرانسپورٹ ائیر پورٹ اور ٹرینین چل سکتی ہیں تو اسکول کیوں نہیں کھل سکتے ؟حکومت کے پاس تعلیمی ادارے کھولنے کے لئے جامع پلان نہیں حکومت مزید دوماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنا چاہتی ہے ،حکومت نجی تعلیمی اداروں کے لئے ریلیف پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے بلاسود قرضہ یا قرضہ حسنہ دے اور اساتزہ اور عملہ کو تنخواہیں دے یا بلڈنگ مالکان کو پابند کرے کہ اسکول کھلنے کے تین ماہ بعد اقساط کی صورت کرایہ وصول کریں۔آل پرائیویٹ اسکول ایسوسیشن شہید بینظیر آباد۔چئیر مین پروفیسر اعجاز عالم وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بچوں کے تعلمی مستقبل کو دیکھتے ہوئے تماتر احتیاطی تدابیر کے ساتھ اسکول کھولے کی اجازت دے
تعلیمی معیارکوبچانے کیلئے چیف جسٹس سوموٹوایکشن لیں ،پروفیسراعجازعالم
Jun 04, 2020