اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سردار اعجاز احمد خان جعفر کی بطور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور تعیناتی کا فیصلہ خوش آئیند ہے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں امید ہے کرونا وائرس سے پیدا شدہ موجودہ صورتحال میں نئے سیکرٹری کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم امید ہے وہ تمام چیلنجز کا احسن طریقے سے مقابلہ کرینگے ان خیالات کا اظہار رفیق حجاج کمیٹی کے صدر بابو عمران قریشی نے سردار اعجاز احمد خان جعفر کو وفاقی سیکرٹری مذہبی امور تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سردار اعجاز احمد خان اس سے پہلے بہت سے اہم عہدوں پرفائز رہ چکے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا چکے ہیں ، بابو عمران قریشی نے کہا ہے کہ اگر چہ کرونا وباء کی وجہ سے اہم فریضہ حج کے حوالے سے صورتحال واضح نہیں کہ کیا فیصلہ ہو گا تاہم حج کا اعلان ہو گیا تو نئے سیکرٹری مذہبی امور عازمین حج کی توقعات پر پورا اتریں گے، انتظامی امور کے وسیع تجربے کی بنیاد پرپاکستان اورسعودی عرب کے درمیان حج امور کے حوالے سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرینگے، صدر رفیق حجاض کمیٹی بابو عمران قریشی نے انہیں اپنی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔