چینی سیکھنے کے ایک پلیٹ فارم نے دنیا کے 6لاکھ افراد کومتوجہ کیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تعلیم کے عہدیدار نے کہاہے کہ چینی سیکھنے کے ایک بڑے پلیٹ فارم نے 152ممالک اور علاقوں سے مئی کے آخر تک 6لاکھ47ہزار صارفین کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے ۔25اکتوبر 2019کو شروع کئے جانے والے چینی سکھانے والے عالمی پلیٹ فارم نے ایک موبائل اپلی کیشن تیار کی ہے جس میں 6زبانیں چینی، انگریزی، روسی، جاپانی، کورین اور تھائی شامل ہیں۔زبان کی اپلی کیشن اور معلوماتی انتظام بارے وزارت تعلیم کے شعبہ کے سربراہ تھیان لی شین نے کہاہے کہ ہم مزید زبانیں شامل کرنے کیلئے انٹرفیس تیار کررہے ہیں۔تھیان کے مطابق اپلی کیشن میں مصنوعی ذہانت، سیکھنے کیلئے بہت زیادہ چینی مواد کا ڈیٹا بیس اور سیکھنے کیلئے تجربہ شامل ہے، اس مرکز نے اپنے صارفین کو زندگی کے مختلف حالات میں اپنی رفتار کے مطابق چینی سیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...