اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی نے سٹیل ملز سے دس ہزار کے قریب مزدوروں کی برطرفیوں کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے کر دیا ہے پاکستان پیپلز ہارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ردعمل کے بیان میں کہا ہے کہ پی پی پی مزدور دشمن فیصلے کو نہ صرف مسترد بلکہ اسکی شدید مزمت بھی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کے اعلان سے قبل ہزاروں کی تعداد میں برطرفیاں بے روزگاری سونامی کا اعلان عام ہییہ فیصلہ بلی تھیلے سے بائر آگئی ہے کے مترادف ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ 10ہزار کے قریب ملازمین کو ایک ماہ کے نوٹس پر برطرفی ایک اور حکومتی بدعہدی بے روٹی روزگار چھیننے والوں کو مزدوروں کے گھروں کے چولہے بجھانا مہنگا پڑے گاایک کروڑ ملازمتیں وعدہ کی پاسداری کی بجائے بیروزگاری شروع کر دی گئی نیئربخاری نے کہا کہآئی ایم ایف نمائندہ حکومت کے مزدور دشمن فیصلے کو مسترد اور مزمت کرتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور بائر مزدوروں کے حقوق کی آواز بلند کریگی پیپلز پارٹی سٹیل مل حکمرانوں کو حسب منشاء اونے پونے داموں حاصل نہیں کرنے دیگی ،نیر بخاری نے کہا کہ مزدوروں کی برطرفیاں کرنے والے وزرا مشیروں کی فوج ظفر موج بھرتی کرکے قومی خزانہ پر بوجھ بڑھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتی شراکت دار مافیاؤں کیلئے مالی امدادی پیکج اور مزدور کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جا رہا ہے جسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے پی پی پی مزدوروں کی
پیپلز پارٹی نے سٹیل ملز سے دس ہزار کے قریب مزدوروں کی برطرفیوں کو مسترد کردیا
Jun 04, 2020