اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کی تازہ ترین رپورٹ’’اِنسائٹس اِن ٹو اِنٹیگریٹڈ رِپورٹنگ 4.0 ‘‘میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میںکوروناکے خطرات سے نمٹنے کے لیے کمپنیاں انٹیگریٹیڈ رپورٹنگ استعمال کریں جو بہترین طریقہ ہے اور ،اِسی کے ساتھ، اپنے وسائل کے استعمال کے لیے بھی بہترین طریقے استعمال کریں اور قدرکی تخلیق کو فروغ دیں۔یہ رپورٹ انٹرنیشنل انٹیگریٹیڈ رپورٹنگ کونسل (آئی آئی آر سی) بزنس نیٹ ورک کی رُکن 48کمپنیوں کے سروے کے بعد جاری کی گئی ہے۔ جیسا کہ دنیا بھر میں ،وباء کے باعث پیداہونے والی امکانی کساد بازاری سے نمٹنے کے لیے معیشتیں اورکمپنیاں تیاری کر رہی ہیں، رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ وہ استحکام، وسائل کے بہترین استعمال اور مربوط سوچ پر توجہ مرکوز کریں تاکہ کمپنیوں کو خطرات سے نمٹنے اور اپنی رپورٹنگ بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ ایسوسی ایشن کے ہیڈآف کارپوریٹ رپورٹنگ، رچرڈ مارٹن کا خیال ہے کہ اکاؤنٹنٹس کو انٹیگریٹیڈ رپورٹنگ (آئی آر) اور مربوط سوچ کے حوالے سے اپنی صلاحیتیوں کو بہتر بنانا چاہیے تاکہ وہ کمپنیوں کو واضح انداز میں بتا سکیں کہ وسائل کے ذمہ دارانہ انتظام کس طرح کیا جائے اور قدر کس طرح پیدا کی جائے۔رچرڈ کہتے ہیں کہ ’ بحران کے عرصے میں ، جیسا کہ آج کل ہے وسائل کا بہترین انتظام اوراْس سے تعلق رکھنے والا ٹھہراؤلازمی ہیں۔کمپنیوں کو ہمیشہ اپنے ملازمین کے استعمال پر توجہ کرنا چاہیے جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ وہ اپنی ترقی و بہتری جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘رچرڈ کے مطابق’اِنسائٹس اِن ٹوانٹیگریٹیڈ رپورٹنگ 4.0 مالی گوشواروں سے باہر کارپوریٹ رپورٹنگ میں بہتری کے لیے حکام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے خلاف ہے۔ ایسوسی ایشن سمجھتی ہے کہ انٹیگریٹیڈ رپورٹنگ کو محض مارکیٹنگ ٹول کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے کارپوریٹ کا اہم حصہ ہونا چاہیے۔‘ یہ رپورٹ فی الحقیقت انٹیگریٹیڈ رپورٹنگ پراے سی سی اے کی چوتھی سالانہ رپورٹ کا جائزہ ہے۔ اِس سال،اِس تحقیق میں، بعض شعبوں میں ہونے والی بتدریج بہتری کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے جس میں انٹیگریٹیڈ رپورٹنگ اور آئی آئی آر سی کے فریم ورک کی آگاہی شامل ہیں۔رپورٹ کے مصنف، رچرڈ نے مزید کہا کہ گزشتہ تین انسائٹس ان تو انٹیگریٹیڈ رپورٹنگ کو بینچ مارک کے طور پراستعمال کرنے کی صورت میں اب بھی بہت سے اہم شعبوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن میں بہتری کی ضرورت ہے۔