مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا غیر انسانی لاک ڈاؤن،صدرکا سلامتی کونسل کا اجلاس بلانےکا مطالبہ

Jun 04, 2020 | 23:07

ویب ڈیسک

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے اقوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر انسانی لاک ڈائون ، کرفیو اور فوجی مظالم کا شکار اسی لاکھ کشمیریوں کی زندگیاں بچانے کیلئے مداخلت کرے اور سلامتی کونسل کا اجلاس فوری طورپر طلب کرے ۔ وہ ایک ویڈیو کانفرنس میں اظہار خیال کررہے تھے جس میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کشمیری اور پاکستانی رہنمائوں اور پاکستانی برادری نے شرکت کی ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں خصوصی ایلچی مقرر کرے ۔ ان کاکہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو بھی چاہیے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اجلاس طلب کرے جس میں کشمیر کے بارے میں اس کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل وضع کیاجائے گا۔ کشمیر ویبی نار میں شریک بیشتر برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کہاکہ کشمیر دوطرفہ نہیں بلکہ بین الاقوامی تنازع ہے انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ ختم کرانے کیلئے عالمی برادری کی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیاجاناچاہیے۔

مزیدخبریں