پاک کویت انوسٹمنٹ،  پلانیٹ این میں50کروڑ کی سرمایہ کاری کریگی

کراچی(کامرس رپورٹر) پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی (پرائیوٹ) لمیٹڈ نے پلانیٹ این (Planet N)پرائیوٹ لمیٹڈ میں 500ملین روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے جو پاکستان کے ٹیکنالوجی انوسٹمنٹ پلیٹ فارم میں کسی بھی مقامی مالیاتی ادارے کی جانب سے کی جانے والی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ۔پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی کے بورڈ نے پچھلے سال دسمبرمیں  اس سرمایہ کاری کی منظوری تھی۔سرمایہ کاری سے پلانیٹ این کو نہ صرف اپنی سرگرمیوں کوبڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ یہ دوسرے سرمایہ کاروں کو بھی ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ کو فروغ اور تقویت دینے کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے گی۔اس موقع پر پاک کویت انوسٹمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر مبشر مقبول نے اس سرمایہ کاری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ ملک کے بڑھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے شعبے اور معیشت کو پروان چڑھانے میں مدد فراہم کرے۔جس سے دیگر مالیاتی اداروں، سرمایہ کاروں، خاندانی کاروباری اداروں اور سرمایہ کار کمپنیوںکو بھی ایسا کرنے کی ترغیب حاصل ہو۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ نوجوان کاروباری افراد بڑی تعداد میں پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی کی اس سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں گے۔اس موقع پر پلانیٹ این کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم حسین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ نوجوان کاروباری افراد کو جدید خیالات سے مدد لینے کیلئے مقامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ تقریب کے مہانِ خصوصی میزان بینک کے صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے کہا کہ کسی بھی مقامی ایف ڈی آئی کی جانب سے ایک ٹیکنالوجی انوسٹمنٹ کمپنی اپنی نوعیت کی یہ واحد سرمایہ کاری ہے جس میں دیگر مالیاتی اداروں کے ذریعہ مزید سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی جارہی ہے جو پاکستان میں ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کیلئے مدد گار ثابت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن