سعودی یونیورسٹی سے ایک ہی  دن ماں اور بیٹی کی گریجوایشن

جدہ(اے پی پی)سعودی عرب کی شقرا یونیورسٹی سے مقامی خاتون عید الرشیدی اور اس کی بیٹی اریج نے ایک ہی دن گریجوایشن کی ڈگری حاصل کرکے نئی مثال قائم کر دی ۔العربیہ نیٹ کے مطابق ایک ہی دن میں ماں بیٹی کے ایک ہی یونیورسٹی سے ڈگری لینے کے چرچے کیمپس سمیت پورے علاقے میں ہونے لگے ہیں۔ ماں بیٹی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں ایک ساتھ کامیابی دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن