خانیوال (نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب کی جانب سے نومبرمیں بلدیاتی انتخابات کروانے کی تیاری کی جارہی ہیں اور اس سلسلہ میں پنجاب حکومت باقاعدہ طورپر اپنی تجاویز سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردے گی ذرائع کے مطابق حکومت جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتی ہے تاکہ بحال ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو چارج لینے سے روکا جاسکے ذرائع کے مطابق اگر بلدیاتی نمائندوں کو بلدیاتی اداروں کا چارج مل گیا تو تحریک انصاف کے لئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہے۔
نومبرمیں بلدیاتی انتخابات‘ پنجاب حکومت جلد تجاویز سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گی
Jun 04, 2021