بیجنگ (شِنہوا)چین اورامریکہ نے معیشت اورتجارت کے شعبوں میں معمول کے رابطے شروع کرتے ہوئے کچھ مخصوص مسائل کوعملی طور پر حل کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔ چین اورامریکی عہدیداروں کے مابین حالیہ ویڈیو بات چیت کے حوالے سے چینی وزارت تجارت(ایم او سی)کے ترجمان گاوفینگ نے جمعرات کو کہا کہ دونوں ممالک کے مابین رابطوں کی اچھی شروعات ہوئی ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اورچینی نائب وزیراعظم لیوہی ،جو چین امریکہ جامع معاشی مذاکرت میں چینی وفد کے سربراہ ہیں، نے27مئی کو امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی جبکہ 2جون کو امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلن سے ویڈیو پربات چیت کی تھی۔گاو نے بتایا کہ برابری اور باہمی احترام پر مبنی دونوں فریقین نے دوطرفہ تجارتی ومعاشی تعلقات ، میکرو صورتحال اور ملکی پالیسیوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔گاو نے بتایا کہ دونوں فریقوں کا اس بات پر اتفاق تھا کہ بات چیت پیشہ ورانہ ، دوٹوک اور تعمیری تھی۔ چین اور امریکہ نے معیشت اور تجارت کے شعبوں میں معمول کی بات چیت کا آغاز کیا ہے۔