اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور وغیرہ کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں گواہ کا بیان جاری رہا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور نیب گواہ مہروز اختر منیجر سمٹ بینک عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی، اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، عبدالغنی مجید ،عمران خان اور اورنگزیب کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر ککی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا جبکہ وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک اور امجد اقبال کی عدم موجودگی کے باعث گواہ پر جرح نہ ہوسکی،اور عدالت نے آئندہ سماعت پر بیان مکمل کرلینے والے دو گواہوں پر جرح کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ اگر وکلا جرح نہیں کرناچاہتے تو شہادت کلوز کردیتے ہیں،اس پر عدالت نے کہاکہ اگر جرح نہیں کرتے تو ایسا ہی ہو گا اور نیب کے اگلے گواہ منیجر سمٹ بینک مہروز اختر کا بیان ریکارڈ ہونا شروع کردیا گیا جو جاری رہا اور عدالت نے سماعت 10جون تک کیلئے ملتوی کردی۔
آصف زرداری ودیگرکیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں گواہ کا بیان جاری
Jun 04, 2021