کراچی (وقائع نگار +نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن آف پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ میں حد بندیوں کے لیے کمیٹیاں قائم کر دیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشن نے سندھ کے 30 اضلاع میں خصوصی کمیٹیاں قائم کر دیں۔ اعلامیے کے مطابق سندھ کے ہر ضلع میں حد بندی کے لئے 3 رکنی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، جبکہ اعتراضات پر فیصلوں کے لئے 10 ڈی لمیٹیشن اتھارٹیز بھی قائم کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل نئی حد بندیاں حالیہ مردم شماری پر ہوں گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے ہر ضلع کی حد بندی کیلئے 3 رکنی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ اعتتراضات کیلئے ریجنل الیکشن کمشنر پر حلقہ بندیاں اتھارٹی قائم کی گئیں ہیں۔ اعتراضات رینل الیکشن کمشنر کے پاس داخل کیے جا سکیں گے۔ ریجنل الیکشن کمشنر حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنیں گے۔