نارووال ایکسپریس وے منصوبے کا خیرمقدم

مکرمی! پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی کی زیر صدارت اجلاس میں  ضلع نارووال میں لاہور سیالکوٹ موٹروئے لنک ہائی وئے 4 لائنز کی تعمیر بشمول نارووال ایسٹرن بائی پاس کی تعمیر کیلے 10 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی اس خبر سے اہلیان نارنگ اور نارووال کے عوام کے چہرے کھل اٹھے ہیں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد عبد اللہ خان سنبل پنجاب میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے بہت جانفشانی سے کام کر رہے ہیں ایکسپریس وے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ کرتار پور اب بہت اہمیت حاصل کر چکا ہے اس تناظر میں مرید کے نارووال روڑ پر ائیر پورٹ بنانے کی بھی پر پوزل بھی ہے چک بھلہ کے مقام پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا نیو کیمپس بننے جا رہا ہے اور یہاں ٹیچنگ ہسپتال بنانے کی تجویز بھی ہے یوں مستقبل قریب میں نارووال روڑ تجارتی،صنعتی ترقی کی حیثیت اختیار کر جائے گا ہماری گزارش ہے کہ کالا خطائی روڈ کوبھی ایکسپریس وے کا حصہ بنایا جائے کیونکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر بلخہ کے مقام ہر کالا خطائی روڈ کا لنک موجود ہے اور سر حدی علاقے کی انتہائی اہمیت کی حامل یہ سڑک کرتار پور تک جاتی ہے اور دوسرا راوی اربن پراجیکٹ منصوبہ بھی کالا خطائی روڈ سے منسلک ہے مزید برآں  کے نارووال مریدکے  روڈ پر لدھیکے غربی کے مقام سے الہ پور سیداں تک ایک لنک روڈ بائی پاس بنانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس بائی پاس سے نیو نارووال روڑ کا مرید کے نارووال جو مستقبل میں ایکسپریس وے بننے جا رہی ہے ان دونوں سڑکوں کا آپس میں لنک ہو جانے سے فاصلے میں کمی، وقت،فیول کی بچت اور محفوظ سفر کی سہولت عوام الناس کو میسر آئے گی۔ (چودھری فرحان شوکت ہنجرا ، لاہور) 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...