اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق سیکرٹری تجارت سے پوچھ گچھ مکمل کرلی ہے،جمعرات کو شوگر سبسڈی اسکینڈل میں سابق سیکرٹری تجارت یونس ڈاگھا کی نیب راولپنڈی کے دفترمیں پیشی ہوئی۔ یونس ڈھاگا کی جانب سے نیب حکام کو انٹرنیشنل اور لوکل قیمتوں کے تعین کے حوالے ریکارڈ بھی پیش کیا گیااوروزارت سے متعلق مختلف سمریز اور ورکنگ پیپر بھی نیب کے سپرد کیے گئے۔جس کے بعد یو نس ڈھاگا نیب آفس سے واپس چلے گئے ،چینی اسکینڈل کی تحقیقات کر نے والی نیب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تمام متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی نگرانی کررہے ہیں۔،خیال رہے کہ 3اکتوبر 2019کو سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا قبل از وقت ریٹائر ہوگئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے یونس ڈھاگا کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کی منظوری دی تھی جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یونس ڈھاگا کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔