کراچی کے شہریوں کو  70کروڑ  کا چونا لگانے والا   گرفتار

Jun 04, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر) کراچی کے شہریوں کو 70کروڑ روپے سے زائد کا چونا لگانے والا  شخص عوامی کالونی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا ۔ ایس پی لانڈھی شاہنواز چاچڑ نے بتایا ہے کہ ملزمان حماد کو اسکے بھائی سعد اور والد سہیل کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔ ایس پی کے مطابق طارق روڈ پر ملزمان کا انٹر نیشنل موٹر ورلڈ کے نام سے شوروم تھا،جہاں انہوں نے گاڑیوں کی خرید و فروخت میں فراڈ کیا تھا۔ ایس پی نے مزید بتایا کہ اپریل کے مہینے میں ملزمان اچانک سے شوروم بند کرکے فرار ہوگئے تھے،ان کے پاس کراچی کے بڑے تاجروں کی انویسٹمنٹ بھی تھی۔

مزیدخبریں