یورینیم کی کھلے عام خرید و فروخت،فیٹف بھارت کیخلاف تحقیقات کرے، رحمان ملک

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سابق وزیرِداخلہ اور پیپلزپارٹی کے ر ہنماء رحمان ملک نے فیٹیف کے صدر مطالبہ کیا ہے کہ یورینیم کی کھلے عام خرید و فروخت پر فیٹیف بھارت کیخلاف فوری تحقیقات شروع کرے۔ فیٹیف کے صدر کو لکھے گئے ایک خط میں رحمان ملک نے کہا کہ یورینیم و دیگر ایٹمی مواد کی خرید و فروخت بین القوامی اور فیٹیف قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ یورینیم کو دہشتگرد انتہائی خطرناک بم بنانے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔بھارت میں عام شہری سے 7 کلوگرام سے زیادہ یورینیم کی بازیابی انتہائی تشویشناک ہے۔ رحمان ملک نے امید ظاہر کی کہ فیٹف آنے والے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دے گا۔ اگر فیٹف پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالتا تو میں اسکے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائوں گا۔ علاوہ ازیں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ مجھے امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کے حالات پر تشویش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بغیر جامع حکمت عملی کے افغانستان سے نکل رہا ہے، ا ن حالات میں آنے والے دنوں میں افغانستان میں خانہ جنگی دیکھ رہا ہوں، عالمی قوتوں کو ملکر افغانستان میں امن و امان کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان امن عمل میں سب سے اہم و کلیدی کردار پاکستان نے ادا کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کی امن افواج تعینات کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...