الیکٹرانک ووٹنگ‘ بیرون ملک پاکستانیوں  کو حق رائے دہی دینے کا آرڈیننس چیلنج

اسلام آباد (وقائع نگار) الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کا آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے عمر گیلانی ایڈووکیٹ کے ذریعے صدارتی آرڈیننس عدالت عالیہ میں چیلنج کیا۔ لیگی رہنما نے درخواست میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے، سیکرٹری الیکشن کمشن اور سیکرٹری قانون و انصاف کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 مئی کو حکومت نے ایک صفحے پر مشتمل آرڈیننس جاری کیا اور اہم نوعیت کی قانون سازی سے متعلق عوام یا عوامی نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن