لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے ایک رکن جج نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت سے معذرت کر لی۔ سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ لاہور جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست پر سماعت کی۔ بنچ کے رکن جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت سے معذوری ظاہر کی۔ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست چیف جسٹس کو بجھوا دی اور سفارش کی کہ درخواست کو سماعت کیلئے دوسرے بنچ کے روبرو پیش کیا جائے۔
جسٹس اسجد گھرال نے کیپٹن (ر) صفدر کو درخواست ضمانت پر سماعت سے معذرت کر لی
Jun 04, 2021