اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق سیکرٹری تجارت سے پوچھ گچھ مکمل کرلی ہے۔ جمعرات کو شوگر سبسڈی سکینڈل میں سابق سیکرٹری تجارت یونس ڈاگھا کی نیب راولپنڈی کے دفترمیں پیشی ہوئی۔ یونس ڈھاگا کی جانب سے نیب حکام کو انٹرنیشنل اور لوکل قیمتوں کے تعین کے حوالے ریکارڈ بھی پیش کیا گیا اور وزارت سے متعلق مختلف سمریز اور ورکنگ پیپر بھی نیب کے سپرد کیے گئے۔ جس کے بعد یو نس ڈھاگا نیب آفس سے واپس چلے گئے ۔ چینی سکینڈل کی تحقیقات کر نے والی نیب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تمام متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی نگرانی کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ 3اکتوبر 2019ء کو سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا قبل از وقت ریٹائر ہوگئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے یونس ڈھاگا کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کی منظوری دی تھی۔