سینٹ  قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ تیسرے مرحلے میں 15 نام سامنے آگئے 

 اسلام آباد (این این آئی) سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی چیرمین شپ کس کو ملے گی۔ تیسرے مرحلے میں 15 نام سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین ہونگے ،تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری قائمہ کمیٹی وزارت انسداد منشیات کے چیئرمین ہونگے۔ سینٹ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سینیٹر کہدہ بابر ہونگے۔ سینٹ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کی چیرمین سینیٹر سیمی از دی ہونگی،سینٹ کمیٹی دفاعی پیداوارکے چیئرمین سینیٹر دلاور خان ہونگے۔ سینٹ کمیٹی تعلیم و تربیت کے چیئرمین مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی ہونگے ،سینٹ قائمہ کمیٹی وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے چیئرمین سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان ہونگے،سینٹ قائمہ کمیٹی کشمیر افئیر کے چیئرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر ہونگے۔ سینٹ قائمہ کمیٹی غربت مٹائو کے چیئرمین سینیٹر نصیب اللہ بازائی ہونگے۔ سینٹ قائمہ کمیٹی وزارت ہیلتھ سروسز کے چیئرمین تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں خان مہمند ہونگے۔ سینٹ قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے چیئرمین جے یو آئی کے سینیٹر عبدالغفور حیدری ہونگے۔ سینٹ قائمہ کمیٹی نجکاری کے چیئرمین پیپلز پارٹی کے سینیٹر شمیم آفریدی ہونگے۔ سینٹ قائمہ کمیٹی ریلوے کے چیئرمین سینیٹر محمد قاسم رانجو ہونگے ، سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین سردار محمد شفیق ترین ہونگے۔ سینٹ قائمہ کمیٹی سیفران کے چیئرمین سینیٹر ہلال الرحمان ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...