عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح : پرویز الہیٰ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حافظ عمار یاسر نے چودھری پرویز الٰہی کو اپنے محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا اور کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے ضروری رہنمائی بھی لی۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اس وقت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ پاکستان مسلم لیگ کا ہر کارکن عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جدوجہد کے عمل کو آگے بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی حقوق، تعلیم، صحت، صاف پانی کی فراہمی ہماری ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے جب بھی ہمیں عوام نے خدمت کا موقع دیا ہم نے اس کی بہتری کیلئے نیک نیتی سے کام کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...