ایسا الیکشن چاہتے ہیں جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے: فواد چودھری

اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شفاف انتخابات کا ضامن ہے۔ آج ہر شعبہ میں ٹیکنالوجی کو اہمیت حاصل ہے۔ ہمیں عصر حاضر کے تقاضوں کے ساتھ چلنا ہوگا۔ ایسا انتخاب چاہتے ہیں جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ وکلاء  کو الیکٹورل ریفارمز پر اپنی رائے دینی چاہئے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو پاکستان بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار کونسل فیصل آباد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ راولپنڈی، ملتان، اسلام آباد بار کونسلوں کی طرح فیصل آباد بار کونسل بھی اپنے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کے لئے ای وی ایم سے استفادہ کر سکتی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ لو کاسٹ ہائوسنگ سکیم میں وکلاء کو میرٹ پر گھر فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے مسائل سے آگاہ ہیں، بار ایسوسی ایشن اپنی سفارشات مرتب کرے۔ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے یقین دلایا کہ وہ آئین اور قانون کی عمل داری میں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...