اڈالاڑ(نمائندہ نوائے وقت) چندہ ماہ پہلے جاں بحق ہونے والی خاتون کی عدالت کے حکم پر قبرکشائی کی فرانزک رپورٹ میں قتل ثابت شوہر پر 302 قتل کا مقدمہ درج۔ تفصیلات کیمطابق اڈالاڑ کے نواحی علاقہ چار فیض کی رہائشی شبانہ کی شادی کچھ عرصہ قبل بصیرہ اڈاکے رہائشی محمد وسیم سے ہوئی لیکن گھرمیں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا تاہم کچھ عرصہ پہلے اچانک اسکی طبیعت خراب ہوگئی اور اسے ہسپتال لے گئے شبانہ کے گھر والوں کو پتہ چلاتو وہ ہسپتال گئے لیکن تب تک وہ جاں بحق ہوچکی تھی اسکے شوہر وسیم اور اسکے بھائی یسین نے شبانہ کے بھائی کو بتایا کہ اس نے خود زہر پیا ہے جب اسے واپس گھر لائے دوران غسل انہیں جسم و چہرے پر تشدد کے نشانات ملے لیکن اسکے شوہر نے جلد از جلد دفنادی گئی شبانہ کے گھروالوں نے جب تحقیق کی تو پتہ چلا اس پرتشدد کرنے کے بعد زہردیا گیا جس پر انہوں نے عدالت میں قبرکشائی کے لئے درخواست دے دی عدالت کے حکم پر قبرکشائی کی گئی اور اسکے نمونے فرانزک لیبارٹری لاہور بھیج دیئے گئے تاہم گزشتہ روز فرانزک کی رپورٹ آگئی جس میں اسکو قتل کیا گیا جس پر تھانہ بستی ملوک پولیس شوہر وسیم پر قتل مقدمہ 302درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی۔