ڈہرکی (نامہ نگار) ہندو پنچائت کا دنگل آج ہوگا، انیل کمار اور ڈاکٹر شیوک رام کے پینل آمنے سامنے، ڈاکٹر شیوک رام کو کامیاب کرانے کے لئے نیب زدہ سیٹھ مہیش کماردبئی سے ڈہرکی پہنچ گئے، کروڑوں روپے خرچ کردیئے،6سال اقتدار پر قابض رہنے والے سابقہ مکھیوں کو انتخابی مہم چلانے میں دشواری، ھندو برادری نے ڈاکٹر شیوک رام کے پینل کو کھری کھری سنادی، 1850 سے زائد ھندو برادری اپنے ووٹ کا حق استعمال کرے گی، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیٹھ مہیش کمار اور ڈاکٹر شیوک رام کا بیٹا اشوک کمار کا اس وقت بھی نیب سکھر میں گندم کرپشن کا مقدمہ چل رہا ہے، نیب سکھرمیں جاری مقدمہ پر اثرانداز ہونے کے لئے ھندو پنچائت کے انتخابات میں کامیاب ہونا سیٹھ مہیش کمار اور ڈاکٹر شیوک رام کے لئے اہم ہوگیا ہے، دوسری طرف انیل کمار اور اس کے پینل میں شامل نارائن داس، ڈاکٹر نریشن، وکی کمار، شنکر لعل بختیارپوری اور سنجے چوتھانی نے مختلف پروگراموں میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ھندو برادری اب تبدیل چاہتی ہے، برادری نے ان کو مسترد کردیا ہے، انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، دوسری طرف ڈاکٹر شیوک رام اور اس کے پینل میں شامل امیدواروں یوڈسٹر لعل، راج کمار، جے کمار اور دیگر نے کہا کہ ھندو برادری ہمارے ساتھ ہے 6سال سے برادری کی خدمت کر رہے ہیں، اس مرتبہ بھی ھندو برادری ہمیں کامیاب کریں گے۔
ہندو پنچایت کیلئے 1850ووٹر آج اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے
Jun 04, 2021