مترو ( نمائندہ نوائے وقت ) ظلم کی انتہا سنگدل استاد نے شدیدد گرمی میں چھترول کرنے کے بعد ایک گھنٹہ پائوں سے جوتے اتروا کر مرغا بنائے رکھا - تفصیل کے مطابق مترو شہر میں ٹبہ سلطانپور روڈ پر کاریگر محمد زبیر شاہ نے ایک کھراد کی ورکشاپ بنارکھیہے اور کمسن عمر دو بچے وہاں پر شاگرد تھے ایک چھوٹی سی غلطی پر محمد زبیر نے معصوم بچوں پر تشدد کرنے کے بعد شدید سخت دھوپ میں جوتے اتروا کر ایک گھنٹہ تک مرغا بنائے رکھا - معصوم شاگرد منت سماجت کرتے رہے مگر سنگدل استاد نے انکی فریاد نہ سنی - محکمہ چائلڈلیبر ضلعی آفیسر کی کارکردگی صفرہے وہ اپنے آفس میں بیٹھے بٹھانے تنخواہیں وصول کررہے ہیں پولیس تھانہ مترو نے استاد کے خلاف کارروائی شروع کر دی اہل علاقہ کے معززین نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کھرادیہ کا ظلم،2’’ چھوٹوں‘‘کی چھترول، جوتے اتروا کر مرغا بنائے رکھا
Jun 04, 2021