شجاع آباد(خبرنگار) تھانہ صدر کے اے ایس آئی غلام عباس نے 9سالہ بچے کو ہتھکڑیاں لگا دی سول جج کا اظہار برہمی بچے کی ہتھکٹریاں کھولا کر گھر بھیج دیا ایس آئی عباس کو وراننگ جاری تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے اے ایس آئی غلام عباس نے مقدمہ نمبر512/21 کھاکھی پنچانی کے لڑائی جھگڑا کرنیوالوں فریقین جن میں ہاشیم علی‘ امیر بخش‘ قاسم‘ صادق‘ محمدمستقیم‘ محمداقبال‘ اعجاز‘ عبدالغفار‘ محمدسفیل‘ اور 9سالہ بچہ مبشر کو جوکہ تھانے میں اپنے چچا کے ساتھ آیا ہواتھا دونوں فریقین کے درمیان فیصلہ نہ ہونے پر بچے سمیت سب کو ہتھکڑیاں لگادی اور پوری رات تھانے میں بند رکھا صبح بچے اور دیگر کو عدالت پیش کیا تو سول جج نے معصوم بچے کے ہاتھ میں ہتھکڑیاں لگی دیکھی تو فوری ان کو کھولنے کا حکم دیا اور بچے کو گھر بھیج دیا اے ایس آئی عباس کو وراننگ جاری کی۔