بچے کی ہتھکڑیوں سمیت عدالت پیشی، جج برہم، تھانیدار کو وارننگ

Jun 04, 2021

شجاع آباد(خبرنگار) تھانہ صدر کے اے ایس آئی غلام عباس نے 9سالہ بچے کو ہتھکڑیاں لگا دی  سول جج کا اظہار برہمی  بچے کی ہتھکٹریاں کھولا کر گھر بھیج دیا  ایس آئی عباس کو وراننگ جاری  تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے اے ایس آئی غلام عباس نے مقدمہ نمبر512/21  کھاکھی پنچانی کے لڑائی جھگڑا کرنیوالوں فریقین جن میں ہاشیم علی‘ امیر بخش‘ قاسم‘ صادق‘ محمدمستقیم‘ محمداقبال‘ اعجاز‘ عبدالغفار‘  محمدسفیل‘ اور 9سالہ بچہ مبشر کو جوکہ تھانے میں اپنے چچا کے ساتھ آیا ہواتھا   دونوں فریقین کے درمیان فیصلہ نہ ہونے پر  بچے سمیت سب کو ہتھکڑیاں لگادی اور پوری رات تھانے میں بند رکھا صبح بچے اور دیگر کو عدالت پیش کیا تو سول جج نے معصوم بچے کے ہاتھ میں ہتھکڑیاں لگی دیکھی تو فوری ان کو کھولنے کا حکم دیا اور بچے کو گھر بھیج دیا اے ایس آئی عباس کو وراننگ جاری کی۔

مزیدخبریں