لاہور(نامہ نگار)ٹریفک وارڈنز نے دوران ڈیوٹی کمائی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا،وارڈنز جاز کیش ڈیوائسز رکھ کر خود ہی کمیشن وصول کر کے آن لائن چالان جمع کروانے لگے۔تفصیلات کے مطابق وارڈنز نے ڈیوٹی پر جاز کیش ڈیوائسزساتھ رکھ لی ہیں۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پروارڈن چالان کر کے خود ہی موقع پررقم وصولی اور کمشن وصول کر کے آن لائن چالان جمع کرانے لگے۔سی ٹی او کے خفیہ دورے نے وارڈنز کے آن لائن بزنس کا بھانڈا پھوڑ دیا،سی ٹی او نے اس سلسلے میں ڈی ایس پیز سے بیان حلفی مانگ لئے ہیں۔