لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی کال پر سندھ میں پانی کی کمی، بجلی اور گئس کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی قیادت میں شہر کے جناح باغ چوک پر دھرنا دیا گیا جس میں مرد و خواتین رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دھرنے میں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ مطالبہ کرتے ہیں کے ارسا چیئرمین کو ہٹا کر سندھ سے ارسا چیئرمین بنایا جائے، پانی کم ہونے کی صورت میں صوبوں کے حصے سے پانی کی کٹوتی برابری کی بنیاد پر کی جائے، بجلی گئس کی لوڈشیڈنگ ختم کرکے ٹرانسمیشن لائین مین تبدیل کیے جائیں، دھرنے میں پی پی پی کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر سندھ کو پانی کا حق دو کی نعرے بازی بھی کی، دھرن سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ ملک کو بنانے اور ملک کو بچانے والی سندھ ہے کیا سندھ کو ملک بنانے کی سزا دی جا رہی یے وفاقی حکومت سندھ سے پانی بجلی پر زیادتی کرکے ملک سے دشمنی کر رہی ہے۔