کراچی (خبرنگار ) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی ہدایت پر قبرستانوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے قائم کی گئی کے ایم سی افسران اور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل 8 رکنی سینٹرل کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے، سینٹرل کمیٹی کے پہلے اجلاس میں متعدد اقدامات کے فیصلے کئے گئے جن کے تحت کراچی کے قبرستانوں میں کام کرنے والے گورکنوں اور دیگر عملے کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی اور بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے انہیں باقاعدہ شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے، 18 سال سے کم عمر افراد قبرستان میں کسی بھی قسم کا کام انجام دینے کے اہل نہیں ہوں گے، نارتھ کراچی اور لنک روڈ نیشنل ہائی وے پر زیر تعمیر دو نئے ماڈل قبرستانوں میں فلاحی اداروں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور جے ڈی سی کے تعاون سے قبر کی تیاری اور تدفین بلامعاوضہ کی جائے گی اور کسی قسم کی کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی، ان دونوں قبرستانوں کا ریکارڈ بھی مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، اجلاس میں کنوینئر کمیٹی سینئر ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد، ڈائریکٹر قبرستان اقبال پرویز، الخدمت فانڈیشن جماعت اسلامی کے کوآرڈینیٹر منظر عالم، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے منور یونس، اے این آئی کے خالد نور اور دیگر فلاحی تنظیموں سے وابستہ نمائندوں نے شرکت کی۔
قبرستانوں کی بہتری کیلئے8رکنی کمیٹی نے کام شروع کردیا
Jun 04, 2021