کراچی (نیوزرپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے صدر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے شہریوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا کے بہانہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے تعلیمی اور معاشی نظام کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے تجارتی اور تعلیمی اداروں کی بندش سے جہاں طلباء کی تعلیم کا بے حد نقصان ہورہا ہے وہاں کاروباری اداروں کی بندش سے تاجروں کوبے پناہ خسارے کا سامناکرنا پڑرہا ہے تعجب کی بات ہے کہ کرونا کم کرنے کے نام پردکانداروں کو شام تک دکانیں بند کرنے کا حکم دیا جارہا ہے جس سے خریداروں کے رش میں اضافہ ہونے کے باعث کرونا کم ہونے کے بجائے اس میں اضافہ کا امکان بڑھ رہا ہے ہونا تو یہ چاہئے کہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ رش کم ہو اور کرونا کے پھیلنے کے امکانات کم سے کم ہوجائیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس قسم کے فیصلے کرکے پولیس کی جیبیں بھرنے کا انتظام کیا جارہا ہے ۔
حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے تعلیمی و معاشی نظام تباہ کر دیا‘ابوالخیرمحمدزبیر
Jun 04, 2021