امام خمینی حکیمانہ شخصیت کے مالک تھے‘ ناصر عباس جعفری 

کراچی (نیوزرپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آیت اللہ العظمٰی امام خمینی کی 32ویں برسی کے مناسبت سے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ  انقلاب اسلامی کے اس عظیم قائد کی ہیبت  آج بھی طاغوت و استعمار کے ایوانوں میں لرزہ پیدا کر دیتی ہیں۔امام خمینی  ایسی بابصیرت اور حکیمانہ شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے اسلام دشمنوں کے چہروں کو سب کے سامنے بے نقاب کیا۔وہ عالم اسلام کے دشمن امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواریوں کی شرانگیزیوں کے خلاف آخری دم تک ڈٹے رہے۔ امام خمینی مسلم امہ کی بقا کو  باہمی اتحاد و اخوت سے مشروط سمجھتے تھے۔انہوں نے اپنی ساری زندگی عالم اسلام کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کی جدوجہد میں بسر کی۔عالمی استکباری و استعماری قوتیں آج بھی امت مسلمہ کے درمیان منافرت پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ امام خمینی فلسطین و کشمیر  سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے سخت ترین حامی رہے۔اسرائیل سمیت دنیا بھر کے غاصبوں کے خلاف ان کا موقف ہمیشہ شدید اور اٹل تھا۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کی ناپاک جسارت پر سلمان رشدی ملعون کے قتل کا فتویٰ دینے والی یہ وہ واحد شخصیت تھے۔

ای پیپر دی نیشن