سپلا نے گورنمنٹ نے امتحانی پالیسی مسترد کردی

کراچی (نیوزرپورٹر)  سندھ پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن نے  امتحانی پالیسی مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ، اس طرح کے امتحانات کا  کوئی فائدہ نہیں  اس کے دوررس نقصانات  ہوں گے۔حکمرانوں کو تعلیم سے کوئی  غرض نہیں ،وفاق اور صوبوں میں  وزرائے تعلیم اور سیکریٹری تعلیم لازمی طور پر ماہرِ تعلیم ہونے چاہیے  ۔ سندھ پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے رہنماؤں   پروفیسر شاہجہاں پنھور،  پروفیسر کریم ناریجو، پروفیسر سید اصغر شاہ،   پروفیسر منور عباس ،پروفیسر محمد حنیف، پروفیسر  مشتاق پھلپوٹہ، پروفیسر عبد المنان بروہی، پروفیسر  الطاف میمن، پروفیسر  الطاف کھوڑو،  پروفیسریوسف قائمخانی،   پروفیسر  نازیہ سولنگی، پروفیسرلیاقت بھٹو، پروفیسر  الطاف کھوڑو، پروفیسرسعید فاطمہ و دیگر نے کیا۔

ای پیپر دی نیشن