کراچی (وقائع نگار) آج پاکستان میں جن لوگوں کی حکمرانی ہے اس میں 80 فیصد وہی لوگ ہیں جو پہلے حکمرانی کر چکے۔ موجودہ اپوزیشن کئی بار اس ملک پر حکومت کر چکے اس سے صاف ظاہر ہے کہ موجودہ حکومت موجودہ اپوزیشن کا تسلسل ہیں دونوں ہی اقتدار کے بھوکے ہیں دونوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں اور کیوں ہو دونوں کو مغربی آقائوں کو ہم پر مسلط کرتے ہیں۔ موجودہ حکمران اور آج کی اپوزیشن جو گزشتہ کئی دہائیوں سے حکمران رہے، ہمیشہ آئی ایم ایف کے حکم پر بجٹ بناتے رہے ہیں اور صورت حال یہی رہی تو آئندہ بھی یہی مورثی سیاست دان پارٹیاں بدل بدل کر حکومت میں آتے رہیں گے اور ملک کے 22 کروڑ عوام غربت کی چکی میں پستے رہیں گے۔