کراچی (نیوزرپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ادارہ نورحق میں کراچی بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر شارق میمن ‘ نائب صدر راشدخان اور جنرل سکریٹری ناصر الحسن شامل تھے۔ وفد نے بتایا کہ طویل عرصے سے پابندیوں کے باعث سینکڑوں شادی ہالز بند پڑے ہیں ۔جس کی وجہ سے ہال مالکان ہی نہیں شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے وفد کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی ان کے ساتھ ہے جب محدود پیمانے پر کاروبار کی اجازت دی گئی ہے اور مارکیٹیں و بازار کھل رہے ہیں تو پھرایس او پیز کے ساتھ شادی ہالز مالکان کو بھی کاروبار کرنے اور ہال کھولنے کی اجازت دے۔