کراچی(خبرنگار) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی محمد حنیف گل کی جانب سے پچھلی کھلی کچہریوں میں لوگوں کے مسائل بروقت حل کرنے کے احکامات پر عملدرآمد ہونے کے باعث آج ڈی ایس آفس میں ہونے والی کھلی کچہری میں لوگوں کی تعداد میں ڈیڑھ گنا اضافہ دیکھا گیا۔ کھلی کچہری میں لوگوں کی تعداد میں اضافہ عوامی مسائل کے حل کرنے کے اس طرز عمل پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی نشاندہی کرتا ہے۔ ۔آج ڈی ایس کراچی محمد حنیف گل نے متعلقہ ڈویژنل افسران کے ہمراہ ڈی ایس آفس میں کھلی کچہری کی اور لوگوں کے مسائل سننے کے بعد ان کو بروقت حل کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ سوا گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس کھلی کچہری میں لوگوں نے ڈی ایس کو مختلف نوعیت کے مسائل بتائے اور ان کو مسائل کرنے کی درخواست کی۔ ۔زیادہ تر مسائل الاٹمنٹ، واجبات کی ادئیگی، بھرتیاں، ٹرانسفر اور ترقیوں سے منسلک تھے۔ اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمد حنیف گل نے کہا کہ ہفتہ وار کھلی کچہری کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کے مسائل تیزی سے حل ہوئے ہیں بلکہ انہیں لوگوں کے مسائل کو باریک بینی سے دیکھنے کا موقعا بھی مل رہا ہے۔
ڈی ایس ریلوے کی کھلی کچہریاں عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے
Jun 04, 2021