پاکستان ریلوے  کا  سیکریپ حوالے سے سیکیورٹی ر قم کی پالیسی میں تبدیلی کافیصلہ

Jun 04, 2021

کراچی(خبرنگار)  پاکستان ریلوے نے سیکریپ کے حوالے سے سیکیورٹی ر قم کی پالیسی میں تبدیلی کافیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے سیکریپ کی فروخت کے حوالے سے سیکیورٹی رقم کی پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے 35 فیصد کی بجائے 10 فیصد سیکیورٹی رقم لینے کا فیصلہ کیاہے۔اس پالیسی میں تبدیلی سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹھیکداروںکو شرکت کرنے کے لیے وسیع مواقع فراہم کیے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ شمولیت کرسکیں۔ سکریپ ٹینڈر جمع کروانے کے وقت اب ڈی آر/پے آرڈر/ بینک گارنٹی کی شکل میں 35 فیصد کی بجائے صرف 10 فیصد سیکیورٹی جمع کروانی ہوگی۔ اس پالیسی سے پول کرنے والے تاجروں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور صرف معیاری بولی دینے والے کو ہی ٹینڈر ایوارڈ کیاجاسکے گا اس پالیسی کی وجہ سے وزارت ریلوے کے طے شدہ اہداف سے کہیں زائد سکریپ کی فروخت بڑھ جائے گی اور ریلوے کی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوسکے گا۔ اس عمل سے محکمہ ریلوے کے سٹور ڈیپارٹمنٹ کی بہتر کارکردگی سامنے آئے گی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ٹینڈر جمع کروانے کے وقت 10 فیصد سیکیورٹی لازمی تھی اور اس کے بعدمزید 25 فیصد سیکیورٹی کی رقم جمع کروانا پڑتی تھی اور اس طرح کل 35 فیصدسیکیورٹی کی رقم بنتی تھی جوکہ اب صرف 10 فیصد کردی گئی ہے

مزیدخبریں