کراچی (نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عالمی قوتوں واداروں کو دنیا میں پائیدار امن قائم کرنا ہے تو مظلوموں کو انصاف دلانا ہوگا ،مظلوموں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے عصبیت سے بالاتر ہوکرکام کرنا ہوگا ،فلسطین وکشمیر میں ظلم وبربریت انسانیت کی تذلیل اور انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ روکا جائے ،کشمیر وفلسطین کے مظلوموں کی آواز بن کر پاکستان نے مثالی کردار ادا کیا ہے ،حق وانصاف کی بالادستی کیلئے تعصب کا چشمہ اُتار کر اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کو کردار ادا کرنا چاہیے ،امراء سے ٹیکس وصولی نہ ہونے پر غریب کا جینا مشکل کردیا گیا ،بجلی ،گیس ،پانی موبائل فون ،کھانے پینے کی اشیاء سمیت ہر شے پر جنرل ٹیکس غریب ادا کررہا ہے ،ملک میں امیروں کی شرح 5فیصد بتائی جاتی ہے اور امیروں سے ٹیکس وصولی کی شرح 1.25ہے ،ٹیکس کی مد میں غریبوں ومتوسط طبقے سے 90فیصد وصولیابی کی جاتی ہے ،بڑ ے مگر مچھوں کوٹیکس چھوٹ اور غریبوںکاجینا محا ل بنایا ہوا ہے ،حکومت ٹیکس وصولی پر جمہوری پالیسی بنائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر حیدر آباد سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔