لاہور(سپورٹس ڈیسک)عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی زخمی ہوکر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنا منٹ سے باہر ہو گئیں ۔ 25سالہ آسٹریلین کھلاڑی جو ٹورنا منٹ میں سیکنڈ سیڈ بھی ہیں دوسرے رائونڈ میں میگڈا لینیٹی کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہو گئیں جس کے بعد و ہ ایونٹ سے بھی دستبردار ہو گئیں ۔ انہوں نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا اور دوسرا سیٹ دو ددو سے برابر تھا کہ اس دوران وہ زخمی ہو ئیں ۔ بارٹی نے کہا کہ کلے کورٹ کا سیزن شاندار تھا ۔ بد قسمت ہوں کہ زخمی ہونے کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہونا پڑا ۔ اس کا مداوا صرف آنسووں سے ہی کیا جاسکتا ہے ۔