راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج رائے محمد خان نے منشیات کے مقدمہ میںمجرم محمد عدیل کو4سال6 ما ہ قیداور20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔مجرم محمد عدیل کو تھانہ مری پولیس نے اگست 2020میں1865گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا،گزشتہ روز عدالت نے کیس سماعت مکمل کرنے بعد سزا سنا دی۔