اسلام آباد( اپنے سٹاف رپورٹر سے)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا کہ بجٹ کی کامیابی کیلئے تمام طبقات اور خصوصاً تاجروں، اور صنعت کاروں کو آن بورڈ کیا جائے تاکہ مستحکم پالیسوں سے ترقی ممکن ہو سکے، بجٹ بند کمرے میں بنایا جاتا ہے اور تاجر سارا سال اس پر احتجاج کرتے رہتے ہیں جس سے روزگار، اور کاروبار متاثر ہوتا ہے، تمام اداروں کو مل کر معاشی پالیساں بنانی چاہئے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ حکمران مطلق العنان رویہ اور بدانتظامی ختم کریں محمد فائق شاہ نے کہا کہ پہلے ہی حکومت احتساب اور انصاف کے دعووں میں بری طرح ناکام ھو چکی ھے، بہتر ہے کہ بجٹ کے لیے ملک کی تاجر تنظیموں اور صنعت کاروں سے مشاورت کی جائے مہنگائی کے خلاف مؤثر لائحہ عمل بنایا جائے۔